نئی دہلی26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )موبائل والیٹ سے لے کرپیمنٹ سالیوشن خدمات فراہم کرنے والی کمپنی پی اے ٹی ایم نے واضح کیا ہے کہ اس نے کبھی بھی کسی کے ساتھ اپنے صارفین کا ڈاٹا شیئر نہیں کیا ہے۔سوشل میڈیا میں ایک ویب سائٹ پر پے ٹی ایم ڈاٹا شےئرکیے جانے پرجاری ویڈیو کے بارے میں کمپنی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے آج کہاکہ ویڈیو میں غلط دعوے کئے گئے ہیں اوراس کاحقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔اس نے کہاکہ یوزوروں کے ڈاٹا کو کسی کے ساتھ یہاں تک کہ حکومت یاکمپنی یاکسی ملک کے ساتھ کبھی شےئر نہیں کیا گیا ہے۔